ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home /  اُڈپی، یادگیر، چک بلاپور اور چتردرگہ میں کورونا وائرس پازیٹیو معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے  گھر گھر سروے

 اُڈپی، یادگیر، چک بلاپور اور چتردرگہ میں کورونا وائرس پازیٹیو معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے  گھر گھر سروے

Wed, 10 Jun 2020 19:10:14    S.O. News Service

بنگلورو:10؍جون (ایس اؤ نیوز) کروناوائرس کی روک تھام کے پیش نظر اُڈپی، یادگیری ، چک بلاپوراور چتردرگہ اضلاع میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے گھر گھر کا سروے کرنے اورتیز رفتاری کے ساتھ وائرس کی جانچ کرنےکی  ریاست کو مرکز نے ہدایات جاری کی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت عامہ کی طرف سے ریاست کو ٹکنکل سطح پر تعاون دینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ کی گئی ہے۔ مرکز کی اعلیٰ سطحی ٹیم ریاست کے متعلقہ چاروں اضلاع کا دورہ کرے گی ، وہاں کے اسپتالوں اور انتظامات کا معائنہ کرنے کی افسران نے جانکاری دی ہے۔

اُڈپی میں ابھی تک 947، یادگیری میں 642 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بقیہ چک بلاپور میں 152اور چتردرگہ میں 40 معاملات پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ زیادہ اور کم پازیٹیو پائے گئے اضلاع کونمونے کے طورپر  منتخب کرتے ہوئے مرکزی ٹیم معائنہ کرنےکی خبریں ملی ہیں۔ مقامی سطح پر وائرس کس حد تک پھیلا ہوا ہے سروے اور معائنہ تعاون ملنے کی بات کہی جارہی ہے۔ صحت عامہ کے افسران کا کہنا ہے کہ آئندہ سے متعلقہ چاروں اضلاع میں تیز رفتاری کے ساتھ  تھوک کے نمونوں کی جانچ ہوگی۔


Share: